ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / صنعت کاروں کومطعون کرنا غلط، وہ بھی سماج کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں: مودی

صنعت کاروں کومطعون کرنا غلط، وہ بھی سماج کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں: مودی

Mon, 30 Jul 2018 01:33:57    S.O. News Service

لکھنؤ:29/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندوستان کو بنانے میں صنعت کاروں کا بھی کردار ہوتا ہے اور انہیں چور لٹیرا کہنا یا مطعون کرنا پوری طرح غلط ہے۔اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے اکثر ملک کے بڑے صنعت کاروں کو فائدہ پہنچانے کے الزامات کا سامنا کرنے والے مودی نے کہا کہ اگر ہندوستان کو بنانے میں ایک کسان، ایک کاریگر، ایک بینکر فائننسر، سرکاری ملازم، مزدور کی محنت شامل ہوتی ہے تو ا س میں ملک کے صنعت کاروں کا بھی کردار ہوتا ہے۔ ہم ان ذلیل کریں گے، چور ڈاکو کہیں یہ کوئی اخلاقی طرز عمل نہیں ہے ۔ انہوں نے یہاں مختلف منصوبوں کے سنگ بنیاد کے موقع پر کہا کہ پہلے پردے کے پیچھے بہت کچھ ہوتا تھا۔ ملک میں کوئی بھی ایسا صنعت کار نہیں ہو گا جو حکومت کے سامنے جاکر کورنش نہ بجا لاتا ہو ۔ ساتھ ہی ہلکے پھلکے انداز میں انہوں نے کہا کہ امر سنگھ بیٹھے ہوئے ہیں، ساری ہسٹری نکال دیا جائے گا، واضح ہو کہ پروگرام میں سابق ایس پی لیڈر امر سنگھ بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ لیکن جب نیت صاف ہو، ارادے نیک ہوں تو کسی کے ساتھ کھڑے ہونے سے داغ نہیں لگتے۔ مہاتما گاندھی کی زندگی جتنی مقدس تھی ان کے برلا کے خاندان میں جاکر رہنے میں کبھی شک نہیں ہوا کیونکہ ان کی نیت صاف تھی۔انہوں نے کہا کہ پہلے یہ نہیں ہوتا تھا کیونکہ پردے کے پیچھے بہت کچھ ہوتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اتنے کم وقت میں عمل کو آسان کر اتنی بڑی سرمایہ کاری بڑی بات ہے۔ میں بھی بہت طویل عرصہ تک وزیر اعلیٰ رہا ہوں، صنعتی سرگرمیوں سے منسلک رہا ہوں، یہ سرمایہ کاری کم نہیں ہے۔ یوپی انویسٹرس سمٹ کے پانچ ماہ بعد ہی ا تنی بڑا سرمایہ کاری ہونا بڑا کام ہے۔ 


Share: